کیا پاکستان افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کریگا یانہیں؟اہم خبر 

04:24 PM, 28 Aug, 2021

نیو یارک :افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج پوری دنیا میں یہ چہ مگوئیاں گردش کر ر ہی ہیں کہ کون کونسے ممالک افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرینگے ایسے میں اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہےکہ پاکستان کا افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اسی وقت ہوگاجب وہاں مختلف گروہ کسی فیصلے تک پہنچ جاتے ہیں۔

الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منیر اکرم کا کہنا تھا پاکستان علاقائی پڑسیوں سے رابطے میں ہے تاکہ نہ صرف افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں بات چیت کی جائی بلکہ مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے ہو جس کی مدد سے افغانستان کو مستحکم بنایا جا سکے۔

منیر اکرم نے واضح کیا پاکستان کی ترجیح ہے کہ افغانستان کو مستحکم کیا جائے اور اس کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے، وہاں کی معیشت کو بحال کرنا ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات لینے ہیں اور ایک شراکت پر مبنی حکومت قائم کرنی ہے۔

مزیدخبریں