کراچی : امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ۔ ٹرانزٹ مسافروں کو صرف اسلام آباد لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی اور اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب اس فیصلے میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب ٹرانزٹ مسافروں کو صرف اسلام آباد ہی لایا جائے گا۔
امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، تاہم افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کم سے کم وقت اور ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔