بھارت میں 120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین لگوالی

02:58 PM, 28 Aug, 2021

ادھم پور: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کی 120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر تاریخ رقم کر دی۔

ڈھولی دیوی نے ثابت کیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے کیونکہ اس نے ایک ایسے دن کووڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی جب بھارت میں ایک ہی دن ایک کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو ڈھولی دیوی کی اپنے گھر میں کورونا ویکسین لگوانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

دریں اثنا، بھارت نے جمعہ کو ایک دن میں  ایک کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

بھارت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 1،00،64،032 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد بھارت میں لگنے والی ویکسین کی تعداد 62 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں