کورونا سے بچنے کے لئے ایک شخص نے ایک ہی وقت 5 خوراکیں لگو ا لیں

02:45 PM, 28 Aug, 2021

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شہری نے کوویڈ 19 سے بچنے کے لئے ایک ہی وقت میں 5 خوراکیں لگوالیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے 10 روز کے دوران فائزر، ایسٹرا زینیکا اور کورونا ویک ویکسین  کی مجموعی 5 خوراکیں لگوا لیں اور وہ دنیا کے واحد شخص ہیں جس نے کورونا کی 5 خوراکیں لگوائی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس بارے میں حکام کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ گُمنام شہری کورونا کی چھٹی خوراک لگوانے ویکسی نیشن مرکز  پہنچا تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا وہ چھٹی خوراک لگوانے میں بھی کامیاب رہا یا نہیں۔

مقامی شعبہ صحت نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں بظاہر رجسٹریشن کی کوئی غلطی معلوم نہیں ہوتی تاہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایک شخص نے کورونا کی 5 خوراکیں کیسے لگوا لیں۔

مزیدخبریں