انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر واپس آگئے

02:11 PM, 28 Aug, 2021

لاہور : سروسزٹربیونل نے مختلف مقدمات سے بری ہونے کے بعد سابق پولیس انسپکٹر عابد حسن المعروف عابد باکسر کونوکری پر بحال  کرنے کا حکم دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق عابد باکسر کو متعدد الزامات کی بنیاد پر نوکری سے برخواست کیا گیا تھا ۔ عابد حسین المعروف عابد باکسر کے  خلاف قتل سمیت کئی مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں وہ باعزت بری ہوگئے ہیں ۔ 

عابد حسین کو ان کے عزیز واقارب اور دوستوں کی طرف سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

یاد رہے کہ عابد حسین المعروف عابد باکسر کی سروس برخواست اور پھر بحالی تک کا سفر کسی فلمی کہانی کی طرح ہے ۔ وہ گورنمنٹ کالج میں باکسنگ کے چیمپیئن بنے اور اسی بنیاد پر پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے ۔

عابد باکسر نے لاہور میں متعدد اجرتی قاتلوں ، ریپ ، ڈکیتی اوربھتہ خوری کی وارداتوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ 

عابد حسین کا کہنا ہے کہ سروس ٹربیونل سے بحالی میرے موقف کی جیت ہے اور میں اس پر اپنے رب کا شکر گذار ہوں انہوں نے کہا کہ 

میری فیملی مجھے محکمہ پولیس کو دوبارہ جوائن کرنے سے روک رہی ہے اس معاملے میں چند روز تک حتمی فیصلہ کروں گا ۔ 

مزیدخبریں