حکومت سندھ نے کورونا ویکسین کی ڈیڈ لائن دے دی

01:04 PM, 28 Aug, 2021

کراچی : حکومت سندھ نے  سکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ریسٹورینٹس میں جانے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کی ہدایات پر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں، ریسٹورینٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

تاہم ہوٹل، شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے لیکن پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور  بذریعہ سڑک سفر کے لیے ویکسی نیشن کی مہلت 15 اکتوبر  رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں