ترکی کا افغانستان سے اپنے فوجیوں اور شہریوں کے مکمل انخلاءکا اعلان 

09:21 AM, 28 Aug, 2021

انقرہ: ترکی نے افغانستان سے اپنے تمام فوجی اہلکاروں اور شہریوں کا انخلاءمکمل کر لیا ہے جس کی تصدیق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے بھی کر دی ہے۔ 
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بوسنیا کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں موجود ترکی کے تمام فوجی اہلکاروں اور شہریوں کے مکمل انخلاءکی تصدیق کی اور کہا کہ افغانستان میں اس وقت ترکی کا چھوٹا تکنیکی گروپ ہی موجود ہے۔
قبل ازیں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کا مشترکہ انتظام سنبھالنے سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے طالبان کیساتھ براہ راست بات چیت کر رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ چلانے میں تکنیکی معاونت کیلئے طالبان کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، طالبان کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی انتظامات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ترکی کو ائیرپورٹ چلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں