کراچی: شہر قائد میں 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی اور بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.جمعرات کو کراچی میں بارشوں کے بعد بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا۔ بیشتر علاقوں 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہو سکی کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد علاقے برُی طرح متاثر ہوئے تھے۔ بجلی کی وجہ سے جو جمعہ کو بھی بحال نہ ہو سکی۔
کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، ملیر، گلستان جو ہر، فیڈرل بی ایر یا، نار تھ کراچی، نیو کر اچی، ناظم آباد، لیا قت آباد، پی آئی بی کالونی ، گارڈن، رامسوامی، لیاری، کیما ڑی، محمود آباد، منظور کالو نی، اعظم بستی، کلفن، ڈیفنس، لائزایریا اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی برُی طرح متاثر ہوئی، 48 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی مختلف علاقوں میں بجلی بحال کی گئی لیکن کچھ دیر بعد پھر بجلی معطل ہو گئی۔
بجلی کی طویل بندش کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ گلستان جوہر میلنیم فلائی اوور کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے سڑک کو بند کر دیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔ شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی طرح گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں بھی بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
منظور کالونی، محمود آباد میں 35گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں نے کورنگی ایکسپریس وے کو بند کرکے احتجاج کیا جس کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، پانی کی قلت کا سامنا بھی ہے، کراچی میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو کررہ گیا جو دو دن گز ر نے کے باوجود بھی معمول پر نہ آ سکا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی صورتحال ہے بارش بہت زیادہ ہو ئی ہے، سب اسٹینسشز میں پانی جمع ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مختلف علاقوں میں ہماری گاڑیا ں بند ہوگئی جہاں جہاں پانی کی نکاسی ہو رہی ہے، ان علاقوں میں بجلی بحال کی جاری ہے۔