خیبر پختونخوا: انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضہ میں100فیصد اضافہ

01:21 PM, 28 Aug, 2020

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضہ میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے کو آر ڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کی اجرت  500کی بجائے 1000روپے کر دی گئی ہے۔ای او سی کے مطابق ورکرز کو یومیہ ایک ہزار روپے خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔کو آر ڈی نیٹر ای او سی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ورکز کو اب 5 سے 7 ہزار روپے الاؤنس ملے گا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان میں کورونا کیسز میں ہونے والی نمایاں کمی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کورونا وبا کے دوران تعاوَن سے پاکستان کو مدد ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے لیے قائم انفرااسٹرکچر سے کورونا کا مؤثر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ل گیٹس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا دوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاط اختیار کی جائے۔

مزیدخبریں