اسلام آباد : اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی یوٹیوب پر نہیں آسکتیں کیونکہ یوٹیوب پر بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے اور وہ زیادہ بول نہیں سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری کو ہی آگے لے کر چلنے اور کامیاب ہونے کا ارادہ ہے۔
سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل”ثبات“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔