شادی اپنی پسند کی کروں گی، رمشا خان

11:04 AM, 28 Aug, 2020

اسلام آباد : اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ وہ شادی اپنی پسند کی کریں گی۔

انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ آئندہ چار سالوں میں شادی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پسند کی شادی پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے ہوتے ہیں اس لیے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔

رمشا خان ڈرامہ سیریل”عشقیہ “ میں دکھائی دی تھیں۔

مزیدخبریں