صنم چوہدری نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں

11:01 AM, 28 Aug, 2020

اسلام آباد :صنم چوہدری نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں۔2013ءمیں ڈرامہ سیریل”عشق ہماری گلیوں میں“ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی اداکارہ صنم چوہدری 29برس کی ہو گئیں۔

انہوں نے2013ءمیں ہی ڈرامہ سیریل”آسمانوں پہ لکھا“ سے نام کمایا اور اس کے بعد وہ ”بھول، خطا، میرے مہربان، تیرے میرے بیچ، نکاح، زندگی تجھ کو جیا، کٹھ پتلی، بدنام،گھر تتلی کا پر،اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، حیوان، نور بی بی اور میر آبرو“ شامل ہیں۔

مزیدخبریں