وزیراعظم سے گورنر سٹیٹ بینک کی  ملاقات،معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

06:51 PM, 28 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی  ملاقات، ملک کی معاشی صورتحال پر  تفصیلی گفتگو  ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات وزیراعظم آفس ‏میں ہوئی ۔ رضا باقر نے وزیراعظم کو سٹیٹ بینک اور مالیاتی معاملات سے متعلق بریفنگ ‏دی۔

 

وزیراعظم اور گورنر سٹیٹ بینک کے درمیان ملاقات میں ڈالر کی قدر میں استحکام سمیت زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی تبادلہ خیال کیا ‏گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رضا باقر کی جانب سے شرح سود اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے معاملات پر ‏بھی بریفنگ دی گئی۔

 

مزیدخبریں