اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات، ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ۔ رضا باقر نے وزیراعظم کو سٹیٹ بینک اور مالیاتی معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم اور گورنر سٹیٹ بینک کے درمیان ملاقات میں ڈالر کی قدر میں استحکام سمیت زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رضا باقر کی جانب سے شرح سود اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔