لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے رقم کے انتخاب پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)تذبذب کا شکار ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق مکی آرتھر کی طرح بھاری معاوضے کے خواہاں ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ مصباح الحق کو بھاری معاوضہ دینے یا نہ دینے پر پی سی بی میں غور و فکر جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ ذمہ داری نبھانے پر بھی متفق نہیں ہیں۔پی سی بی عام طور پر ملکی کوچز کو غیر ملکی کوچز کے برابر معاوضہ دینے کا قائل نہیں۔
سابق کوچ مکی آرتھر کو ماہانہ 20ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ ملتا تھا تاہم پی سی بی اتنی رقم کسی پاکستانی کوچ کو دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ہیڈ کو چ کی پوزیشن کے لیے ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔