لیما: پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ نے ساحل کے قریب 7 22 بچوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں 1200ءتا 1400ءکی چیمو ثقافت کے دور میں دیوتاو¿ں کو خوش کرنے کی فرسودہ رسم کے لئے قتل کردیا گیا تھا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہر ین آثار قدیمہ نے دارالحکومت لیما کے شمال میں ساحل سمندر کے کنارے سیاحتی شہر ہوانچاکو میں نوادرات کی تلاش میں کھدائی کے دوران 227 بچوں کی لاشیں بر آمد کیں ۔ لیما کے محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ فیرن کاسٹیلو نے صحافیوں کو بتایا کہ ان بچوں کو اس وقت کے دیوتاو¾ں کو خوش کرنے کے لئے قربان کیا گیا جن کی عمریں 4سے 14کے درمیان تھیں۔ کچھ بچوں کے جسم پر جلد اور بال موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مزیدکھدائی کے دوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔