ڈین جونز نے سوشل میڈیا صارفین کوتجسس کا شکار کر دیا

01:24 PM, 28 Aug, 2019

لاہور: نامورسابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبہم پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار ہوگئے ۔

ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ہیڈ کو چ کی پوزیشن کے لیے ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ڈین جونز کے اس پیغام کے بعد لوگوں کے ذہن میں آیاہے کہ ڈین جونزشاید پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے انہیں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارکباد تک دے ڈالی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دینے والوں میں شامل ہیںاور مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں