اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی پر آج دوپہر اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں بلالیا، اجلاس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے،
اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی یا آپریشن کا میکانزم طے ہوگا۔