پی پی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات ، صدارتی امیدوار پر ڈیڈ لاک برقرار، اپوزیشن تقسیم

11:47 PM, 28 Aug, 2018

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی اعتز ازاحسن کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کے معاملے پر ڈٹ گئی  ، صدارتی امیدوار کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار، اپوزیشن بدستور تقسیم نظر آ رہی ہے۔

پی پی پی نے مولانا فضل الرحمان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں گے ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے ، متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے کا کوئی درمیانی راستہ نکل آئے ۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)، متحدہ مجلس عمل اور دیگر بعض اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات کی ہے، کوشش ہے صدارتی امیدوار کے معاملے کا مثبت حل نکالا جائے، صدارتی انتخاب کے لئے گفتوشنید جاری ہے ۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری اور اعتزاز احسن سے ذاتی تعلقات ہیں ، خواہش ہے صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک نکتہ طے ہونا باقی ہے کہ اپوزیشن کامشترکہ امیدوار کیسے لایا جائے۔

امید ہے کہ دو روز میں معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا ، یاد رہے کہ منگل کو آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی۔پی پی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کر لی جائے جس کے بعد پی پی وفد نے مولانا سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں