اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہاہے ۔عمران خان بار بار بلانے کے باوجود کراچی نہیں آرہے ۔
میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ کراچی میں ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں پڑا۔عمران خان باربار بلانے کے باوجو کراچی میں نہیں آرہے اور میری بات کا جواب نہیں دے رہے ،تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں عمران خان کے کہنے پر آصف زرداری کے پاس گیا تھا۔عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میں آصف زرداری کے پاس جاؤں اور ان سے اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہ لینے کا کہوں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا گورنرہاؤس میں اجلاس نہیں ہونگے لیکن اب اجلاس گورنر ہاؤس میں ہور ہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں فاورڈ بلاک نہیں بن رہا لیکن شیڈو منسٹری جیسا کچھ ضرورہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں الیکشن عمران خان کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ اپنی محنت سے جیتاہے ۔