بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، ڈاکٹر جہانزیب خان چیئرمین ایف بی آر مقرر

07:21 PM, 28 Aug, 2018

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں بڑے پیمارے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیا گیا۔

محمد سلیمان خان ڈی جی آئی بی مقرر کر دیئے گئے ہیں ، آئی بی کے گزشتہ چیف احسان غنی چار اگست کو ریٹائر ہو گئے تھے  , محمد خالق داد لک کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں