متحدہ عرب امارت پولیس کا نوکری کے خواہش مند حضرات کو آن لائن ویب سائٹس سے اجتناب کرنے کا مشورہ

متحدہ عرب امارت پولیس کا نوکری کے خواہش مند حضرات کو آن لائن ویب سائٹس سے اجتناب کرنے کا مشورہ

دبئی: نوکری کی تلاش میں آئے افراد کبھی بھی جعلی ویب سائٹس اور مڈل مین سے کوئی معاہدہ نہ کریں،  پولیس نے خبردار کیا ہے کہ  جعلی نوکری کے مواقع فراہم کرنے والے افراد  سے ہوشیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سماجی رابطہ  کی ویب سائٹ  پر  پولیس نے خبردار  کیا ہے کہ بوگس کمپنیوں اور  ویب سائٹس  پر جو افراد نوکری کی آفر کرتے ہیں ان سے ہوشیار رہیں، انہوں نے کہا ہے اکثر   افراد  مشہور کمپنیوں کا نام استعمال  کر کے لوگوں سے فراڈ   کرتے ہیں-

سیکیورٹی انفارمیشن  کے ڈائریکٹر سعید محمد ال کابی نے کہا ہے کہ نوکری حاصل کرنے والے تمام حضرات کو ان افراد سے بچنے کے لیے  غیر معمولی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ایسی بہت ساری ویب سائٹس آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں-  انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سائٹس پیسوں کا مطالبہ کرتی ہیں اور اچھے سیلری پیکجز بتاتی ہیں جب کہ  قانونی ایجنسی کبھی بھی اپنے کلائنٹ سے پیسوں کا مطالبہ نہیں کرتی ہے-

  انہوں نے کہ ہے کہ نوکری کا جانسہ دے کر پیسے لینا  مشہور  سائبر کرائم میں سے ایک  ہے، پولیس اس کرائم سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیےمہم چلاتی رہتی ہے جبکہ  ایسی جعلی ایجنسیز  زیادہ تر نوکری کی تلاش میں غیر ملکی افراد کو ٹارگٹ کرتی ہیں-

یادرہے کہ یہ لوگ ای میل اور میسج کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں، یہ اپنے کلائنٹ سے ویزہ ایشو کروانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں-