عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں،ذمہ داری فرض سمجھ کرنبھاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں،ذمہ داری فرض سمجھ کرنبھاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کاسپاہی ہوں،ہماراایجنڈاکام،کام اورصرف کام ہے،عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں،جوذمہ داری ملی ہے اسے فرض سمجھ کرنبھاوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی مختلف وفودسے ملاقات ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 کروڑعوام کیلئے نئی روشنی اورامیدہیں،عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنامیری ذمہ داری ہے میں عمران خان کاسپاہی ہوں،ہماراایجنڈاکام،کام اورصرف کام ہے۔عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں،جوذمہ داری ملی ہے اسے فرض سمجھ کرنبھاوں گا۔