راولپنڈی:نیا پاکستان لیکن شوق پرانے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پروٹوکول میں رکاوٹ بننے والی لال حویلی کے قریب موٹر سائیکل پارکنگ پر بر س پڑے۔
ذرائع کے مطابق بوڑھ بازار راولپنڈی میں موٹر موٹرسا ئیکلوں کی شامت آگئی اورٹریفک وارڈن کے موٹر سائیکل ہٹانے پر شہری شدید غصے میں آگیا۔تھوڑی ہی دیر بعد شیخ رشید بھی پہنچ گئے، گاڑی کا دروازہ کھولا اور شہری کو کھری کھر سنا دیں۔
عوام کا غصہ ٹریفک بحال کروانے والے وارڈن کو بھگتنا پڑا اورسی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے پر ٹریفک وارڈن کومعطل کردیا۔
شیخ رشید نے گاڑی کا دروازہ کھول کرشہریوں کوکھری کھری سناڈالیں اور کہا کہ میں لحاظ کررہا ہوں ، راستہ صاف کراسکتا ہوں جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کا غصہ حکام نے ٹریفک وارڈن پر نکال دیا اورشیخ رشید کے دباﺅ پر سی ٹی اوراولپنڈی نے موقع پرموجود ٹریفک وارڈن کومعطل کردیا۔
سی ٹی او نے متعلقہ ٹریفک وارڈن کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک کو انکوائری مارک کر دی اور محمد بن اشرف نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے کیلئے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لال حویلی کے قریب شیخ رشید کے پروٹوکول میں خلل آیا تھا اورشیخ رشید موٹر سائیکل پارکنگ کی وجہ سے شہریوں پر شدید برہم بھی ہوئے تھے۔
ویڈیو دیکھیں: