کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔ وہیں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں جلد پانی کا منصوبہ شروع کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ شہر قائد میں پانی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے اور صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج شہر اور صوبے کر درپیش مسائل پر بریفنگ لوں گا جبکہ پانی کے مسلئے پر وزریراعظم اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بات ہوئی ہے اور ہم پانی کا ایک بڑا منصوبہ لائیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیوریج کے تمام مسائل حل کریں گے اور کراچی کے رکے ہوئے منصوبوں پر فی الفور کام شروع کریں گے۔ گرین لائن اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ لوں گا۔