روی شاستری نے بوم بوم کا لقب دیا تھا، شاہد آفریدی

11:31 AM, 28 Aug, 2018

اسلام آباد: شہرہ آفاق سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا، وسیم اکرم اور گلین میگراتھ پسندیدہ باﺅلرز ہیں۔

آفریدی نے 1996ءمیں 16 برس کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے وہ دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ روی شستری جو کہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ بھی ہیں نے انہیں بوم بوم کا لقب دیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ میگراتھ اور وسیم اکرم میرے فیورٹ باﺅلرز ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز، کمار سنگاکارا، دلشان اور وریندر سہواگ میں سے کس کو باﺅلنگ کرانے سے انجوائے کیا پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ویلیئرز سامنے ہوتے تھے تو اپنی باﺅلنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔

آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہیں 398 ون ڈے، 99 ٹی ٹونٹی اور 27 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے فروری 2017ئ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں