بھارتی اداکارہ سارہ علی خان تصاویر بنانے پر فوٹو گرافروں پر برس پڑیں

11:19 AM, 28 Aug, 2018

ممبئی:بھارتی فوٹو گرافروں کو بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے تصاویر بنانے پر برس پڑیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اورسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امریتا سنگھ کے ساتھ پوجا کرنے اورغریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئیں جہاں ان کا فوٹوگرافروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔

سارہ علی خان نے جیسے ہی مندر کے باہرموجود لوگوں میں سامان تقسیم کرنا شروع کیا تو فوٹوگرافوں نے تصویریں لینا شروع کردیں جو انہیں ذرا بھی پسند نہ آیا اوران کی جانب سے منع کیا۔

اداکارہ کی جانب سے باربارمنع کرنے کے باوجود فوٹوگرافرباز نہ آئے جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور باربار کہا کہ یہ سب بند کردو۔

مزیدخبریں