'پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے وہ نواز شریف کی مہربانی ہے'

11:17 AM, 28 Aug, 2018

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی رزداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہو سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائےگئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوارنامزد کیا ہے کیونکہ ہر سیاسی جماعت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا حق ہے۔

صحافی کے سوال عارف علوی بطور صدر پاکستان کیسے ثابت ہوں گے کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ہیں وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اللہ کرے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کیے ہیں اسے پورا کریں۔ باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔ نئے پاکستان میں کوی نئی چیز ہو گی تو پتا چلے گا نیا پاکستان ہے۔

مزیدخبریں