العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی آج دوبارہ سماعت ہو گی،نوازشریف سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت روانہ

09:18 AM, 28 Aug, 2018

اسلام آباد:العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی آج دوبارہ سماعت ہوگی،احتساب عدالت کے جج ارشدملک ریفرنسزکی سماعت کریں گے،نوازشریف اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت کیلئے روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی آج دوبارہ سماعت ہو گی ،احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت کیلئے روانہ ہو گئے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاپرجرح جاری رکھیں گے۔ن لیگ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اپنی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر موجود ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت5 ویں پیشی ہو گی ۔

مزیدخبریں