واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے پولیس کے ذریعے جنگی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں -
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے پولیس کو جومنصوبہ پیش کیا ہے اس میں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے ان جنگی ہتھیاروں کےاستعمال کی اجازت دی جاسکتی ہے جن کا استعمال اب تک منع تھا - اس پروگرام میں پولیس کے لئے ان ہتھیاروں کی خریداری کی غرض سے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے -
امریکی پولیس کے بعض ادارے اس بہانے سے کہ ان ہتھیاروں کی خریداری مقامی شورشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے ایک عرصے سے حکومت پر دباو¿ ڈال رہے تھے کہ عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے جنگی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کو ختم کرے -
ٹرمپ نے پولیس اہلکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران حکومت مخالف مظاہرین کی توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی پولیس کوحق ہے کہ وہ ان افراد کو زد و کوب کرے -