اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹیکس محصولات کو استعمال کرنے کا عزم کررکھا ہے۔پیر کو اسلام آباد میں ریونیو اور ٹیکس محصولات کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت حاصل ہونے والی اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ معاشی استحکام اور پائیدار اقتصادی نمو کو یقینی بنایا جاسکے۔ گورننس کو جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹیکسز کی وصولی کلیدی ہے .
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی وزیر اعظم نے بیکس بیس بڑھانے ٹیکس کی ادائیگیوں کے نظام کو فعال کرنے کا اعادہ کیا وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے پبلک سیکٹر مینیجمینٹ میں ٹیکس وصولوں کے نظام کا بنیادی کردار ہے ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں مستحکم بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے جس سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کے لئے وسائل دستیاب ہوں گے.