عیدالاضحی کے موقع پر راولپنڈی, اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

09:04 PM, 28 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی کے موقع   پر  ر اولپنڈی, اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں  کی  پیشنگوئی  کر  دی۔

پیر کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران زیریں سندھ  (میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر  مقامات پر تیز   ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو  گی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سکھر،  لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بدھ سے جمعرات کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتسان اور کشمیر میں چند مقامات تیز   ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بدھ اور جمعرات کے دوران شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ، اس دوران مشرقی بلوچستان کے دریاوں / ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے ۔

آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ(میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید بارش کا بھی امکان۔ جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات،کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں سرگودھا 27، اسلام آباد (بوکرہ 27(، میانوالی 21، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد 07)، نورپورتھل 11، مری میں02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں