وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تھریسامے کا پیغام پہنچایا

وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تھریسامے کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پیر کو ملاقات کی اس موقع پرپاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی  صورتحال  پر  بات
 چیت ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کو برطانوی ہم منصب کی جانب سے مبارکباد بھی دیا اور تھریسا مے کا شاہد خاقان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا.

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اہم دوست سمجھتا ہے اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے تین بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی اور اس جنگ میں بے شمار قربانیاں بھی دیں۔ شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی خراب صورتحال کا پاکستان پر بہت برا اثر پڑا، افغانستان میں قیام امن کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تجارت بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔