افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکہ، 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

07:49 PM, 28 Aug, 2017

کابل :افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلمند کی صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔یہ حملہ ضلع نوا میں ہوا ہے جس کے بارے میں ایک ماہ قبل افغان سکیورٹی فورسز نے کہا تھا کہ وہ یہ علاقہ طالبان سے چھڑوا چکے ہیں۔
ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ایک مقامی اسپتال میں 15 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان کی طرف سےصحافیوں کو ’وٹس ایپ‘ کے ذریعے اس حملے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مزیدخبریں