نئی دہلی :بھارت کے ساحلی سیاحتی مقام کمارا کوم میں ایک سعودی بچہ سوئمنگ پول میں اچانک بجلی کا کرنٹ آجانے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔
بھارتی پولیس نے اس واقع کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔اس بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ طبعی موت نہیں مرا بلکہ اس کو قتل کیا گیا ہے۔انھوں نے اس واقع کا ذمہ ادرہوٹل کی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کے بچے کی بجلی کے جھٹکے سے موت ہوئی ہے کیونکہ ایک شخص نے اس کو بچوں کے تالاب سے نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو بھی کرنٹ لگا تھا اور جب اس نے دوبارہ کوشش کی تو تب تک بچہ بے حس وحرکت ہوچکا تھا۔
ممبئی میں سعودی قونصل خانے نے بھی اس واقعے میں مبینہ طور پر مداخلت کی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بچے کی سوئمنگ پول میں ڈوب کر موت کی تصدیق ہوئی ہے لیکن پولیس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جس شخص نے اس بچے کو پانی سے باہر نکالنے کی کوشش کی تھی،اس کو بجلی کا جھٹکا لگا تھا۔اس نے سوئمنگ پول کے نزدیک بجلی کے ایک تار کے پڑے ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔اس نے اس کی فلم بنا لی تھی اور اس کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔