اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے آج ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کیے گئے جس کے مطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 352 نفوس پر مشتمل ہے۔جب کہ دیگر شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جس کی ا?بادی ایک کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار 285 اور تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی آ بادی 32 لاکھ 3 ہزار 846 نفوس پر مشتمل ہے۔ملک کے چوتھے بڑے شہر راولپنڈی کی آبادی 20 لاکھ 98 ہزار 231 اور پانچویں بڑے شہر گوجرانوالہ کی آبادی 20 لاکھ 27 ہزار ایک بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چھٹے بڑے شہر پشاور کی آبادی 19 لاکھ 70 ہزار 42، ساتویں شہر ملتان کی آبادی 18 لاکھ 71 ہزار 843، آٹھویں شہر حیدرآباد کی آبادی 17 لاکھ 32 ہزار 693، نویں شہر اسلام آباد کی آبادی 10 لاکھ 14 ہزار825 جب کہ ملک کے دسویں بڑے شہر کوئٹہ کی آبادی 10 لاکھ ایک ہزار 205 افراد پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ شماریات بیورونے چھٹی مردم شماری 2017کے عبوری نتائج کا اعلان جمعہ کے روز کر دیا تھا جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20کروڑ 77لاکھ 74ہزار 520نفوس پر مشتمل ہے۔ خیبرپختونخوا کی کل آبادی 3کروڑ 5لاکھ 23ہزار 371افراد پر مشتمل ہے۔ فاٹا کی کل آبادی 50لاکھ ایک ہزار 676افراد پر مشتمل ہے۔ پنجاب کی کل آبادی 11کروڑ 12ہزار 442افراد پر مشتمل ہے سندھ کی کل آبادی 4کروڑ 78لاکھ 86ہزار 51افراد پر مشتمل ہے۔ بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23لاکھ 44ہزار 408افراد پر مشتمل ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کل آبادی 20لاکھ 6ہزار 572افراد پر مشتمل ہے۔