پاکستان نے 70 سالہ تاریخ بدل دی ،امریکا پر بڑی پابندی عائد کر دی

03:37 PM, 28 Aug, 2017

اسلام آباد:پاکستان نے 70 سالہ تاریخ بدل دی ،امریکا پر بڑی پابندی عائد کر دی ،پاکستان نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بڑی پالیسی طے کر لی،پاکستان کی امریکہ سے متعلق خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیااس حوالے سے امریکی سفارتی حکام کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا اور آئندہ باہمی مشاورت سے دوروں کو طے کیا جائے گا۔

پاکستان کی امریکاسے متعلق خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیاب پاکستان امریکہ کے ساتھ معاملات پرانے گہرے اوردوستانہ تعلقات کی بنیاد پر طے نہیں کریگا ، اب کوئی بھی امریکی عہدے دار پاکستان کا دورہ باہمی مشاورت سے طے کردہ شیڈول کے بغیر نہیں کر سکے گا ۔

پاکستانی حکام نے کسی بھی امریکی عہدے دار کو بغیر اجازت لئے دورہ کرنے پر خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس بیان پر کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ اب تعلقات کا سلسلہ معمول کے مطابق نہیں رہا ۔

اسی وجہ سے پاکستان کی جانب سے امریکی نائب وزیر خارجہ کادورہ ملتوی کروایا گیا، پاکستان نے امریکی حکام کو بتایا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول نہیں ر ہے۔

یاد درہے امریکی صدر کی پاکستان کو واضح دھمکی کے بعد پاکستان کی طرف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا،پاکستانی وزیر اعظم نے بھی اپنے بیان میں امریکا پر واضح کیا کہ افغان جنگ کو پاکستان میں لانے کی اجاز ت ہرگز نہیں دینگے۔

مزیدخبریں