فضاء علی کی انجکشن لگنے کے خوف سے چیخنے چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

03:00 PM, 28 Aug, 2017

لاہور:معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے انجکشن لگنے کے خوف سے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ کی سیٹ پر دوران شوٹنگ دانت میں درد ہونے پر طبیعت معمولی خراب ہو گئی۔

مگر اسوقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر انجیکشن لگایا جانے لگا ۔ انجیکشن لگنے سے پہلے ہی انہوں نے چیخ چیخ کر سارا سٹوڈیو کو سر پر اٹھا لیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا ء علی انجیکشن قریب آنے پر چلانے لگ جاتی ہیں جبکہ وہاں موجودعملہ انہیں تسلیاں دے رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں