غیر اخلاقی ٹویٹ کے باعث رشی کپور پر مقدمہ دائر

غیر اخلاقی ٹویٹ کے باعث رشی کپور پر مقدمہ دائر

ممبئی: رشی کپور سوشل میڈیا پر نہایت بے باکی سے اپنی رائے دیتے نظر آتے ہیں۔ وہ کسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے سے کتراتے نہیں ہیں اور ان کی اسی بے باکی نے ان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ لیکن اب کی بار  وہ بڑی مشکل میں پڑ گئے ہیں ۔کیونکہ رشی کپور کے خلاف چھوٹے بچے کی قابل اعتراض ویڈیو ٹویٹر  پرشئیر کرنے کے باعث مقد مہ دائر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق رشی کپور نے بچے کی قابل اعتراض ویڈیو ٹویٹر شئیرکی تھی جس میں بچے کو ایک خاتون کے ساتھ نہایت بیہودہ مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہےاور رشی کپور نےاس کو بچے کی ذہین قرار دیا تھا۔ جس پر بھارتیوں کا شدید رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
بھارتی این جی او’’جے ہو فاؤنڈیشن‘‘ کی چیئرمین افروز ملک کی جانب سے چھوٹے بچے کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو شیئر کرنے پر رشی کپور کے خلاف فوراً مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
معروف وکیل عادل کٹاری نے کہا کہ ایک عرصے سے رشی کپور سا ئبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اب ان کو سبق سکھانا لازم ہو گیا ہے۔جبکہ رشی کپور نے شدید رد عمل کو مددنظر رکھتے ہوئے فورا ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہےاور انہوں نے میڈیا سے اس بارے میں بات کر نے سے بھی انکار کر دیا

ہے۔