شمالی کوریا نے تیسری عالمی جنگ کی تیاری شروع کر دی،امریکا کو شدید خطرہ

12:25 PM, 28 Aug, 2017

پیانگ یانگ:امریکا پر ایٹمی حملہ،ایشیا کے اہم ترین ملک نے تیسری عالمی جنگ کی تیاری شروع کر دی ،شمالی کوریا نے تیسری عالمی جنگ کے خطرے کے پیش نظر اپنے ایٹمی پروگرام کو جدید بنانے کا کام شروع کر دیا ہے،شمالی کوریا کا مزید کہنا تھا کہ حالات ایسے ہی خراب رہے تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے مغربی دشمنوں کو ایک خطرناک وارننگ جاری کی ہے،شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں کسی بھی قسم کے رحم کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کے مطابق ان کو تیسری عالمی جنگ شروع کرنے پرکوئی خوف نہیں ہے،دوسری طرف شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ نے ملکی میزائل پروگرام کو ترقی دینے کا آعادہ ظاہر کیا ہے۔ شمالی کوریا جنگ کی صورت میں رحم نہیں دکھائے گا بلکہ امریکا کو فوری طرح ایٹمی حملے کا نشانہ بنائے گا۔

مزیدخبریں