ممبئی: سلمان خان اور پریانکا چوپڑا9سال کے طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ فلمی پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔
سلمان خان بالی ووڈ کےجانے مانے اداکار ہیں وہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن مانے جانے ہیں جبکہ پریانکا چوپڑا بھی بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی گہری چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سلمان اور پر یانکا نے 2009 میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اس کے بعد دونوں اداکار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔لیکن اب دونوں اداکاروں کی جوڑی ایک بار پھر فلم ’’ریس 3‘‘ میں نظر آئی گی۔
یاد رہے کہ یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ جیکولین فرنینڈس فلم میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی لیکن فلم کے ہدایت کاروں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پرنیکا چو پڑا اس فلم میں مر کزی کردار ادا کریں گی۔
جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی اور فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔