ممبئی: بھارتی روحانی پیشوا "گرمیت رام رحیم سنگھ" کے حق میں کی جانے والی ہڑتالوں نےمعروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کے حامیوں نے پٹیالہ کو میدان جنگ بنا ڈالا ہےجس کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم " رازی" کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جب گرمیت رام رحیم سنگھ کو تحویل میں لینے کی خبر منظر عام پر آئی۔
تاہم حالات کے پیش نظر اس خبر کے فوراََ بعد فلم کے ڈائر یکٹر نے فلم کی شوٹنگ روک دی کیونکہ فلم کی شوٹنگ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی جانی تھی تا کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچا جا سکے۔
لہذا اداکاروں کی حفاظت کو مددنظر رکھتے ہوئے معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور خشال کو فورا ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔بالی ووڈ ماہرین کا کہناہے کہ جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک کسی بھی فلم کی شوٹنگ نہیں کی جاسکتی ۔
واضح رہے گرومیت رام رحیم سنگھ کو کل ممکنہ طور پر سزا سنائے جانے کی خبروں کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے ریاست کے مختلف علاقوں ہریانہ ، پٹیالہ میں فوج تعینا ت کر دی گئی ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں