اسلام آباد: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر الزام تراشی کا موثر اور ٹھوس جواب دینے کیلئے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس(آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے رابطہ بھی کیا اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی اور بھارت کو تھپکی نہیں چلے گی۔
امریکا نے قربانیوں کا اعتراف نہ کر کے سوچنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب دوسرے نمبر کی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے امریکی پالیسی کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس کو اہم پیشرفت قرار دیا اور عمران خان کو ایوان میں جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے امریکا کو جواب دیا جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں