ریاض:سعودی عرب کے نئے ولی عہد کی عمر تقریباََ تیس سال کا ہندسہ ہی عبور کر چکی ہے ، اتنی کم عمری میں ولی عہد بننا واقعی اعزاز کی بات ہے ۔ جس کو صحرا عرب میں سراہا بھی جارہاہے ۔
گزشتہ روز سعودی عرب میں ’داراۃ الملک عبدالعزیز‘ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر موجودہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
اس تصویر میں انہیں احرام باندھے حج کی تیاری میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر آج سے انیس سال پیشتر 1419ھ میں حج کے موقع پر لی گئی۔ تصویر میں موجودہ فرمانروا اور ان کے ولی عہد کو حجاج کے ایک خیمے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں