افغان صوبے ہلمند میں خودکش حملہ 13افراد جاں بحقصان

10:20 AM, 28 Aug, 2017

کابل:پاکستان کے ہمسایہ ملک میں بڑا حملہ،شدید جانی نقصان ،میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش حملہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جسے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہو گئے ابھی تک اس خود کش حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی

واضح رہے کہ ضلع نوا میں طالبان کا خاصا اثر و رسوخ رہا ہے تاہم جولائی میں افغان فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ضلع کا کنٹرول طالبان سے چھڑا لیا ہے البتہ اس کے بعد بھی یہاں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل لشکر گاہ میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی افغان پالیسی میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا دوسری طرف طالبان کی قیادت نے امریکا کو دھمکی دے تھی کہ افغانستا ن کو امریکی فوجوں کا قبرستان بنا دیں گئے۔

مزیدخبریں