مصری ٹی وی خاتون میزبان کے ہونٹوں کی براہ راست نشریات سرجری

08:44 AM, 28 Aug, 2017

قاہرہ:مصر کی ایک خاتون میزبان نے ٹی وی پروگرام کے دوران براہ راست نشریات میں ہونٹوں کو نمایاں اور خوب صورت بنانے کی سرجری کروا کر ناظرین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیٹلائٹ چینل ایکسٹرا نیوز کے پروگرام (الاطبا)کی میزبان’’ میری نعیم ‘‘نے اپنے پروگرام میں ہونٹوں کی سرجری کی ماہر خاتون ڈاکٹر’’ رحاب الجمال ‘‘کو دعوت دی تھی۔ رحاب نے ناظرین کے لیے لپ فلر انجیکشن کے ذریعے ہونٹوں کو نمایاں کرنے کی سرجری کے طریقہ کار اور اس کے فوائد تفصیل کے ساتھ بیان کیے۔

ساتھ ہی اس طریقہ کار کے خطرات سے بچنے کے لیے مفید ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر رحاب نے ناظرین کے سامنے سرجری کے آسان ہونے کو واضح کرنے کے لئے خاتون میزبان میری کے ہونٹوں کو انجیکشن لگانے کا فیصلہ کیا۔ میری نے ڈاکٹر کے اس ارادے پر فوراً آمادگی کا اظہار کر ڈالا اور ایسے منظر کا ذریعہ بن گئی جو ناظرین کے لیے بڑی حد تک ایک دہشت ناک تجربہ تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں