راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق، ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسزپرحملوں اور بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران ہتھیارگولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہواہے جبکہ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے نام سے ہوئی ہے۔