60 سالہ خاتون نے  مس یونیورس کا  ٹائٹل اپنے نام کرلیا

03:24 PM, 28 Apr, 2024

 بیونس آئرس: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے 'مس یونیورس بیونس آئرس 2024' کا تاج اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیجینڈرا ماریسا مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

الیجینڈرا ماریسا کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔

خیال رہے کہ الیجینڈرا ماریسا کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل اور صحافی ہیں۔

مزیدخبریں