مردان: شاپنگ مال کی لیز کے معاملے پر فائرنگ، ریلوے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق 

12:42 PM, 28 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

مردان :  مردان میں  نجی شاپنگ مال کے لیز معاملے پر  ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے مالکان میں تصادم  ہوگیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں ریلوے اہلکار سمیت  2 افراد جاں  بحق  جبکہ  5 زخمی  ہوگئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  ریسکیو ٹیم نے جان بحق اور زخمی افراد کو  ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔  زخمیوں میں شاپنگ مال کے تین  ملازمین  شامل  ہیں۔ چند دن قبل لیز میعاد ختم ہونے پر ریلوے حکام نے نجی مال کو سیلڈ کیا تھا ۔ 

 دوبارہ کھولنے پر نجی مال کے مالکان اور ریلوے اہلکاروں کے درمیان تکرار اور تصادم ہوا  ۔ حالات کشیدہ ہیں ۔  پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ 

مزیدخبریں