ایس پی چودھری اسلم پر خود کش حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

09:15 AM, 28 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سی ٹی ڈی کےشہید ایس پی چودھری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا بھائی شریف اللہ کو بغدادی پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد گرفتارکرلیا.

پولیس کے مطابق ملزم کراچی شہر میں 2 مختلف گروہوں کو آپریٹ کر رہا تھا،ملزم کا گروہ بینک ڈکیتیوں، کیش وین, نجی کمپنیوں کے منیجرز/ملازمان اور تاجروں کو لوٹتے ہیں،ملزم 10 رکنی گروہ کا سرغنہ ہے.گرفتار ملزم کاسگا بھائی نعیم اللہ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور تحریک طالبان پاکستان کا خودکش بمبار تھا, ملزم کے بھائی دہشت گرد نعیم اللہ نے چوہدری اسلم کو خودکش حملے میں شہید کیا تھا.

ملزم نے  دوران تفتیش انکشاف کیا ہےکہ ملزم نے ساتھیوں سمیت 2020 میں FB ایریا کے علاقے میں نجی بینک کی کیش وین لوٹتے ہوئے 2 سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا، 2023 میں نجی دفتر کے ملازم سے 50 لاکھ روپے چھینے تھے2019 میں ناظم آباد کے علاقے میں نجی بینک میں 34 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

گرفتار ملزم گروہ قتل/ اقدام قتل ڈکیتی پولیس پر حملوں سمیت دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے,ملزم کا تعلق خان باچا گروہ سے بھی ہے۔

مزیدخبریں